MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں

1 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) حکمران اتحاد نے آج اسلام آباد میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں ۔
ہمیں آئین کو بحال کرنے کے لیے 30 سال جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔اتحادی جماعتیں جمہوری نظام چاہتی ہیں ۔نظر آرہا ہے کہ کچھ افراد کو جمہوری نظام ہضم نہیں ہورہا ہے۔ون یونٹ نظام آپ سے برداشت نہیں ہورہا۔آپ سے برداشت نہیں ہورہا کہ آپ کے سلیکٹڈ نے تاریخی قرض لیا،ہم نے نہ تو تشدد کا راستہ اپنایا نہ ہی غیر مناسب زبان استعمال کی۔
مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا، فریال تالپور کو رات کو گھسیٹ کر قیدمیں رکھا گیا۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے ادارے غیر متنازعہ رہیں۔تمام سیاسی جماعتیں بل بنچ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔فل بنچ کا فیصلہ جو بھی ہو گا ہمیں قبول ہو گا۔عمران خان کے دباؤ میں آکے آئین کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔اس سے قبل مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتی ہوں،چرچل نے سوال کیا تھا کہ کیا عدالتیں انصاف دیں گی۔
جماعت کی طرف سے پریس کانفرنس کی ذمہ داری تھی۔عوامی نمائندوں کو خود سے بڑھ کر سوچنا پڑتا ہے۔میں 75 سالہ تاریخ میں نہیں جانا چاہتی وہ داستانوں سے بھری پڑی ہے۔گزشتہ چند سال سے آج تک کےحقائق سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں۔ اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے۔ مجھے کہا گیا کہ پاناما کیس آخری مراحل میں پریس کانفرنس نہ کریں۔
عدلیہ کی اگر کوئی توہین کرتا ہے تو متنازع فیصلے کرتے ہیں انسان نہیں۔اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے۔فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں ،۔ فیصلوں کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں۔ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دیتا ہے۔ناانصافیوں کی فہرست بہت طویل ہے۔فیصلہ ٹھیک کیا جائے تو تنقید بھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جب بنچ بنتا ہے لوگوں کو پہلے سے علم ہوتا ہے کیا فیصلہ آئے گا ۔قوم نے دیکھا چھٹی کے دن رات کو سپریم کورٹ کھلی رجسٹرار نے کہا پٹیشن کہا ہے تو پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ تو ابھی تیار نہیں کی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جب سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بنا ہے اسے کام نییں کرنے دیا گیا، یہ کہاں کا انصاف ہے۔کبھی آپ لوگوں نے سنا کہ کوئی ٹرسٹی وزیراعلیٰ بنایا گیا ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل ن یوز)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کے شوہر کی سیلاب متاثرین کیساتھ 50روپے کی امداد کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.