MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے تو لوڈشیڈنگ ختم ہوسکتی ہے، ہاشم نوتیزئی

1 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ (مسائل نیوز) وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ ملک میں بجلی کی شاٹ فال کے خاتمے کیلئے ہمارے چار پانچ پروجیکٹس پرتیزی سے کام جاری ہے جس کے تکمیل سے جو پاور آف جنریشن حاصل ہوگا اس سے بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی اور ملک بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوگا،اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 27000ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 20/21ہزار میگاواٹ ہے جس کو پورے ملک کو چلانے کیلئے ملک بھر میں تقسیم کرتے ہے اور بجلی کی چھ ساتھ ہزار میگاواٹ شاٹ فال ہے،حکومت مسلسل کوشش کررہی ہے کہ جو پروجیکٹ ہے وہ جلد مکمل ہو اور امید ہے کہ ہم اس بحران سے جلد نکل ائے، اور ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں،، بلوچستان میں بجلی کی بہت کمی زیادہ ہے اور ڈیمانڈ پندرہ سو میگاواٹ ہے جبکہ اس وقت بلوچستان کو پانچ چھ سو میگاواٹ بجلی دیا جارہاہیں اس حوالے سے میں نے وزیراعظم کو درخواست ارسال کیاہے اور کوشش ہے کہ بلوچستان کو آٹھ سو سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے تو اس سے بلوچستان میں لوڈشیڈنگ چار سے چھ گھنٹے تک ہوگی، انھوں نے کہاکہ جب میرے اوپر زمہ داری عائد ہوئی تو میں چاہتا ہوں پاور انرجی کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات ہے میں خود بلوچستان کے ہر ڈویژن میں جاکر لوگوں سے ملاقات کرکے انکے مسائل سنوں اور اپنے نظروں سیدیکھ لوں،اسی لئے آج کیسکو کے اعلی آفیسران کے ہمراہ مستونگ کا دورہ کررہاہوں اور پورے ڈویژن کا سرویکرکے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھاسکوں،بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی تکلیف و مسائل و مشکلات کو دور کرنے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کوشش کررہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک روزہ دورہ مستونگ کے موقع پر واپڈا گریڈ اسٹیشن میں کھلی کچہری میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرکیسکو کے اعلی حکام چیف انجینئر ٹی آر جی سمیع اللہ، چیف انجینئر ڈیویلپمنٹ ولی محمد اچکزئی، چیف انجینئر آپریشن شوکت علی جوگیزئی، چیف انجینئر کمرشل یوسف شاہ، ایس ای خضدار سرکل قیوم بنگلزئی،ایکسین جی ایس او محمد اورنگزیب و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) لیسکو انتظامیہ نے بجلی کے کمرشل ٹیرف میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد لیسکو کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.