MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک ایران بارڈر ٹریڈ پر کو ئی آ نچ نہیں آ نے دی جا ئے گی، ایرانی قونصل جنرل

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پا ک ایران با رٹر ٹریڈ معاہدے پر عملدر آمد اور دوطرفہ تجا رتی سرگر میوں میں اضا فہ تجا رتی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو گا،پا کستان کی جا نب سے پا ک ایران بارٹر ٹریڈ سے متعلق ایس آ ر اوکا اجرا خوش آئند ہے ہم بھی اس سلسلے میں کو ئی لمحہ فروگزاشت نہیں کر یں گے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیدران و ممبران کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر اور بارٹر ٹریڈ سے متعلق اجلاس کے موقع پر اظہار خیا ل کر تے ہوئے کیا۔ اس سے قبل ایران کے قونصل جنرل اور دیگر حکام نے ایوان صنعت و تجا رت کے پیٹرن ان چیف حاجی غلا م فا روق خلجی، سینئر نا ئب صدر محمد ایوب مر یا نی، نا ئب صدر امجد علی صدیقی و دیگر عہدیداران و ممبرا ن کو خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ ایک با ر پھر رمضان المبا رک کے مقدس مہینہ میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ ملاقات اورپا ک ایران دوطرفہ تجا رت پر غور و خوص کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبران نے ہمیشہ سے ہی پا ک ایران جیسے برادر اسلامی ممالک کے درمیان قانونی تجا رت کے فروغ کے لئے پھر پور کردار ادا کیا ہے جس پر وہ داد تحسین کے مستحق ہے پا کستان اور ایران کے درمیان اسلامی، ثقافتی اور مضبوط تجا رتی تعلقات قائم ہیں انہوں نے کہا کہ پا کستان اور ایران کے ما بین بارٹر ٹریڈ کا معاہدہ دوطرفہ تجا رت پر انتہا ئی مثبت اثرات مر تب کر ے گا اس سلسلے میں وزارت تجا رت پا کستان کی جا نب سے ایس آ ر او کا اجرا خوش آ ئند ہے ہمیں امید کے کہ دوطرفہ تجا رت کے فروغ سے دونوں مما لک معاشی طور پر خوشحال ہوں گے بلکہ اس سے عوام کے لئے روزگارکے نئے مواقع بھی میسر آ ئیں گی،انہوں نے کہا کہ ہم ایرا ن کے متعلقہ اعلی حکام سے اس سلسلے میں فوری اقدامات کے لئے رابطہ کریں گے اور ساتھ ہی ہم امید دلا تے ہیں کہ پا ک ایران تجا رتی تعلقات اور بارٹر ٹریڈ پر کو ئی آ نچ نہیں آ نے دی جا ئے گی، انہوں نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ سے دونوں مما لک کے درمیان بلکہ اس خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور عوام کو بڑے پیمانے پر روزگار میسر آئے گی، اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے پیٹرن ان چیف حاجی غلام فاروق خلجی اور سینئر نائب صدر حاجی محمد ایوب مریانی کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کی روز اول سے ہی کوشش رہی ہے کہ ہمسایہ اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ قانونی تجارت کو فروغ دیا جاسکے اس سلسلے میں ہماری کاوشیں جاری ہیں، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان نے پاک ایران دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے کوششیں کی، ہمیں خوشی ہے کہ اب نہ صرف بارٹر ٹریڈ کا معاہدہ ہوچکا ہے بلکہ اس سلسلے میں وفاقی وزارت تجارت نے ایس آر او بھی جاری کردیا ہے جسے ہم بڑی کامیابی سمجھتے ہیں، ہم صوبے کی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کی فلاح وبہبود اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.