MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی میمن ڈے دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی منایا گیا

0 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

۔۔۔محمد امانت اللہ۔ جدہ

میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا نے عالمی میمن ڈے کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد مقامی ریسٹورنٹ میں کیا۔
میمن برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ اہم کاروباری شخصیات نے بھی شرکت فرمائی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تلاوت کی سعادت محمد عاقل تیلی نے حاصل کی۔
نعت رسول مقبول کلیم جیت پور والا نے اپنے منفرد انداز میں پیش کیا۔

ماسا کے صدر شعیب سکندر نے تقریب میں موجود مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آج کا دن میمن برادری کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ھے۔


دنیا بھر میں ہماری پہچان انسانیت کی خدمت کے حوالے سے کی جاتی ھے ۔ ماسا نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر ممالک میں بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ھے۔

انہوں نے مہمان خصوصی میمن لیڈر شپ فورم کے صدر عبدالرحیم جانو کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس فیڈریشن جناب عثمان شیخ، ماسا کے سابق صدر جناب یعقوب موسانی، نائب صدر جناب منصور شیوانی اور جناب عبدالرزاق ورسانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
شعیب سکندر نے ماسا کی سالانہ
کارکردگی رپورٹ پیش کی، انہوں نے
فلاحی کاموں کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں اور کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

- Advertisement -

انہوں نے ایک بار پھر کہا ہماری یہی کوشش ھے تعلیم یافتہ، با کردار معاشرے کی تخلیق میں اپنا کردار ادا کریں۔
آنے والا وقت نوجوانوں کا ھے، مجھے خوشی ھے ماسا کے زیر سایہ نوجوان نسل اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔
کمیونٹی کے روابط کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے تمام بورڈ ممبران اور پیٹرنز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راشن کی تقسیم میں بھرپور مالی معاونت کی۔
پہلے سے زیادہ مستحقین میں راشن کی تقسیم پر ماسا کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

جنرل سیکریٹری صادق سوراٹھیا نے کہا کہ انسانی فلاح و بہبود اور خدمات کے لئے میمن برادری بالخصوص ماسا ہر وقت تیار رہتی ہے۔
ماسا بلا تفریق انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا سعودی عرب سے استعمال شدہ کپڑے، کارآمد دوائیاں، کھلونے اور چند بنیادی تعلیمی اشیاء بھی جمع کر کے پاکستان اور دیگر کئی ممالک میں ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

مہمان خصوصی میمن لیڈر شپ فورم کے صدر عبدالرحیم جانو نے اپنے خطاب میں کہا میمن برادری کا نصب العین بلا تفریق

انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہوا ھے۔

دنیا کے ہر خطہ میں آباد میمن انسانی خدمت کے ہر دائرے میں بے مثال خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سعودی عرب میں ماسا کا کردار قابل تعریف ہے اور مشل راہ ھے۔

ماسا کے صدر، نائب صدر اور جنرل سیکریٹری نے خصوصی عبدالرحیم جانو اور منصور شیوانی کو انکے خدمات کے سلسلے میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔
دیگر مہمانان کو روایتی شال اور تحائف پیش کیے گئے۔

تقریب کے اختتامی کلمات میں ماسا کے نائب صدر وسیم عبدالرزاق تائی نے ماسا کے تمام بورڈ ممبران کو میمن ڈے کے اس ایونٹ کے انعقاد میں تعاون کرنے والے ممبران کی خدمات کو سراہا اور مہمانان کا اس پروگرام میں شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر ایک پر تکلف ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.