MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین کا پاکستان میں ایک اور منصوبہ کامیابی کیساتھ مکمل عید الفطر کے بعد تاریخ ساز افتتاح

1 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) عیدالفطر کے فوری بعد پیراڈائز پوائنٹ کراچی میں آزمودہ ہمسایہ دوست ملک چین کی نیشنل نیوکلیئر کمپنی کے تعاون سے کے تھری (کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری) کا تاریخ ساز افتتاح ہو گا۔ افتتاحی تقریب میں چین اور پاکستان کی اعلیٰ شخصیات مدعو ہونگی۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ افتتاحی ورچوئل تقریب کراچی پیراڈائز پوائنٹ کے ساتھ بیک وقت بیجنگ گریٹ ہال میں ہونگی۔ امکانی طور پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کی افتتاحی

- Advertisement -

تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ بیجنگ میں چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے چیئرمین اور دوسرے قومی اداروں کے سربراہان تقریب میں اظہار خیال کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) چین کا پاکستان کو سیلاب سے متعلق مزید امداد اور تعمیر نو میں مدد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.