MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران کی حقیقی آزادی دفن ہوچکی، جنازہ آج مینار پاکستان میں ہوگا، وزیر اطلاعات

0 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ،توشہ خانہ چوری اور ٹرین کو اپنانے پہ بھی روشنی ڈالیں۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی ،بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا ، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ‏وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل ،جنرل باجوہ کی تاحیات توسیع سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی، آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.