بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے، شانیہ خان
کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوآرڈینٹر شانیہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ماہ صیام کے دوران غریب طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لئے جامع پیکج کا اعلان کیا ہے اس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کو ایک ماہ کے راشن کی فراہمی ایک قابل ستائش اقدام ہے جس سے غریب اور سفید پوش طبقات کی مدد ہوسکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو خواتین کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوآرڈینٹر نے کہا کہ محدود مالی وسائل کے باوجود صوبائی حکومت مختلف شعبوں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے پوری تندہی سے کام کررہی ہے گزشتہ سال کی تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی کے ساتھ ساتھ اب رواں ہفتے ہونے والی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث ہونے والے نقصانات کا ازالہ ایک بڑا چیلنج ہے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے موجودہ غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو ابتدائی طور پر پچاس پچاس لاکھ روپے کے اجراءکا فیصلہ کیا ہے جس سے ریسیکو کی سرگرمیوں کو موثر طور پر جاری رکھا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلی آبادی تک صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تسلسل ایک بہت بڑا چیلنج ہے تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں صوبائی حکومت اجتماعی بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دیتے ہوئے دستیاب وسائل کو بہتر طور پر بروئے کار لاررہی ہے جس کے دوراس نتائج برآمد ہوررہے ہیں ۔
- Advertisement -