MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسجد حرام ، مطاف کا صحن اور زمینی منزل معتمرین کے لیے مختص

0 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ(مسائل نیوز) حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں نماز کے مقامات متعین کر دیے۔ ان میں تیسری سعودی توسیع کی تمام منزلیں، شاہ فہد توسیع کی تمام منزلیں اور مسجد حرام کے تمام صحن شامل ہیں۔ نمازیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ماسک لگانے کی پابندی کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے مطاف کے صحن اور زمینی منزل کو طواف کرنے والوں کے لیے مختص کیا ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں طواف کے بعد دو رکعت سنتیں زمینی منزل اور پہلی منزل پر ادا کی جا سکیں گی۔جنرل پریذیڈنسی نے معتمرین کی آمد و رفت کے واسطے 3 مرکزی دروازے (باب المل عبدالعزیز ، باب المل فہد ، باب السلام) مختص کیے ہیں۔ اسی طرح 144 دروازوں اور 3 پلوں کو نمازیوں کی آمد و رفت کے واسطے مختص کیا گیا ہے۔رمضان مبارک میں افطار کے دسترخوان حرم شریف کی راہ داریوں میں لگائے جائیں گے۔ ان کی تعداد دو ہزار ہوتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.