MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہر قسم کی تھریٹس کو جوتے کی نوک پر رکھتاہوں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان کا دبنگ اعلان

0 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، ریکوڈک معاہدہ سے متعلق پریس کانفرنس کروں گا جس میں معاملات پر بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں تحریک عدم اعتماد ایک دن بعد آئے یا سو دن بعد مجھے فرق نہیں پڑتا، مجھے افسوس ہے رکن اسمبلی ظہور بلیدی ہمارے اچھے ساتھی تھے انہیں غلط نہیں کہوں گا۔عبدالقدوس بزنجو کا کہنا

- Advertisement -

تھا کہ ہر قسم کی تھریٹس کو جوتے کی نوک پر رکھتاہوں زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، وفاق میں عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ کا اختیار بی اے پی کے ارکان قومی اسمبلی کو دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی اے پی کے وفاقی نمائندوں کو بلوچستان کیلئے جو ٹھیک لگے وہ فیصلہ کریں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.