بلوچستان کا سماج روایتی، بوسیدہ اور پسماندہ گردشوں میں جکڑا ہوا ہے، کلثوم نیاز بلوچ
کوئٹہ(مسائل نیوز) نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی خواتین کی سیاسی معاشی سماجی حقوق اور مقام کو ممکن بنانا اور ان کو درپیش چیلنجوں کو ہر فورم پر حق کی آوا ز کو بلند کرتی رہے گی نیشنل پارٹی خواتین کے سیاسی سماجی معاشی شعبوں میں شمولیت کو ممکن بنانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے بی این پی سے مستعفی ہونے والی خواتین کو نیشنل پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں شمولیتی خواتین کو پارٹی کے اصلوں اور آئین کے مطابق ساتھ لیکر چلیں گے ‘ان خیالات کا اظہار انہوںنے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر عطاءمحمد بنگلزئی ‘شمولیت کرنے والی خواتین ساجدہ ‘ذاکرہ انعم اور دیگر بھی موجود تھے ‘کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ خواتین کائنات کا ددرخشان اور روشن ستارہ ہے نیشنل پارٹی خواتین کو بااختیار اور اعلیٰ مقام کو فراہم کرنے کی جدوجہد میں اولین کرادار ادا کررہا ہے پارٹی میں خواتین کی شمولیت خوش آئند ہے لوگ جو ق درجوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں خواتین کی حیثیت و اہمیت سے انکاری عناصر درحقیقت جہالت کے اندھیرے سے نکلے نہیں آج کی جدید دور میں بھی وہ پسماندگی سے دوچار ہے ہر خاتون کو اپنی حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے باہر آنا ہوگی انسانیت کا درجہ عظیم ہے اور اس عظمت میں خواتین کا برابر کردار و مقام ہے اگر کوئی سماج خواتین کو انسانیت کے مقام سے نیچے پرکھتا اور دیکھتا ہے تو وہ سماج روایتی بوسیدہ اور پسماندہ گردشوں میں جکڑا ہوا ہے بلوچستان میں روایات رہی ہے کہ خواتین کو جتنی ہوسکے اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے خواتین کو اپنے حقوق کی آوا بلند کرنے کیلئے باہر جانے کی اجازت تک نہیں دی جاتی ہے آج کی اس جدید دور میں بھی اکثر علاقوں میں خواتین اپنے مختلف مسائل کا شکار ہے خواتین کی سیاست میں جوق درجوق شمولیت اختیار کرنا خوش آئندہے۔
- Advertisement -