MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مشیر ہوتا تو شہباز شریف کو حکومت نہ لینے کا مشورہ دیتا، چوہدری نثار

1 353

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مشیر ہوتا تو شہباز شریف کو حکومت نہ لینے کا مشورہ دیتا،اس وقت مشکلات ہیں، بروقت انتخابات نہ ہوئے تو ان میں مزید اضافہ ہو گا، میں الیکشن آزاد حیثیت میں لڑوں گا۔میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ

- Advertisement -

میں تنقید کی سیاست میں نہیں پڑوں گا، شہباز شریف کا مشیر ہوتا تو ان سے کہتا کہ حکومت نہ لو۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کہتا اگر حکومت لو تو صرف 3، 4 دن کیلئے اور انتخابات کا اعلان کردو۔چوہدری نثار نے کہا کہ اس وقت اور 71ء کی صورتحال میں بڑا فرق ہے، اس وقت صرف ایک بھارت دشمن تھا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت مشکلات ہیں، بروقت انتخابات نہ ہوئے تو ان میں مزید اضافہ ہو گا، میں الیکشن آزاد حیثیت میں لڑوں گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں غیر متنازع انتخابات ہونے چاہئیں، انتخابات 2 ماہ آگے یا پیچھے بعد کی بات ہے مگر غیر متنازع ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی متنازع الیکشن پاکستان کی تباہی کا موجب بنے، غیر متنازع انتخابات کے لیے غیر متنازع نگراں حکومت ہونی چاہیے۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ نگراں حکومت ہر پارٹی کے اتفاق سے بنے، ضمنی انتخابات پہلے ہوں، صوبائی یا جنرل الیکشن اس سال ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کیساتھ چلنے کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.