حکومتی وزراءکا چیخنا چلانا بے سود ہے،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومتی وزراءکا چیخنا چلانا بے سود ہے نمائشی اور سلیکٹیڈ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لیے اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد و متفق ہیں قوم کو ناجائز حکومت سے نجات دلانے کے لئے جاری تحریک میں ہر آپشن کو استعمال کرینگے
- Advertisement -
نااہل حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے قوم دو وقت کی روٹی کا محتاج بن چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع کیماڑی کراچی میں مقامی مدرسہ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان تکمیل ختم قرآن و دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کیماڑی کے امیرمولانا قاری محمد عثمان اور دیگر رہنماو¿ں و مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا
انہوں نے کہاکہ بد کلامی بدزبانی اور تہمت بازی میں حکومتی وزرا کا ثانی نہیں یہ جس لیول کے لوگ ہیں اسی لیول کا زبان استعمال کرکے اپنی پہچان خود کروارہے ہیں اپوزیشن قیادت بالخصوص مولانا فضل الرحمن صاحب کے خلاف حکومتی لوٹوں کا بازاری زبان کااستعمال انکی گھبراہٹ اور خوفزدگی کا ثبوت ہیں انہوں نے کہاکہ قوم ناترس اور ظالم حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں