عبدالحئی بلوچ سیاست کے روشن ستارہ تھے جو ہمیشہ زندہ رہے گا،مالک بلوچ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، جنرل سیکرٹری جان محمدبلیدی ،بلوچستان کے صدر رحمت صالح بلوچ ودیگرنے ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کے انتقام پر 3روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرحئی بلوچ سیاست کے روشن ستارہ تھے جو ہمیشہ زندہ رہے گا، انہوں نے ہمیشہ شعوری و عوامی سیاست کی۔ان کی بلوچستان میں سیاسی سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا
- Advertisement -
انہوں نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی مرحوم اپنی انفرادی و سماجی زندگی میں بھی سادہ مزاج، رواداری پسند اور مخلص انسان تھے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے بزرگ و سینئرسیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے روڈ حادثے میں شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ بلوچستان کی قومی سیاست کے ایک بڑے اور اہم رہنما تھے۔
ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی زندگی طویل جدوجہد سے بھرا ہے۔وہ بی ایس او کے بنیاد رکھنے والوں میں سے ہے۔ انہوں نے ہمیشہ شعوری و عوامی سیاست کی۔ان کی بلوچستان میں سیاسی سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گاڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے انتقال سے ملک بلخصوص بلوچستان کی سیاست میں دھچکا ہے۔
[…] (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باپ کے نام […]