MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو پانچ سال پورے کرتے دیکھ رہا ہوں،شیخ رشید

1 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( ویب ڈیس) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو خرید و فروخت کا بازار سجا رہے ہیں وہ کان کھول سن لیں عمران خان ترپ کا پتہ کھیلے گا، عمران خان خرید و فروخت کرنے والوں کے جمعہ بازار پر ایسا سیاسی ڈرون حملہ کرے گا کہ ان کی سیاست نیست و نابود ہو جائے گی ،تحریک عدم اعتماد ڈھیلی ڈھالی اورڈانواں ڈول ہے ، عالمی سطح پر جو حالات ہیں وہ بڑے نازک ہیں ،میں تو اس قسم کا سیاسی انتشار و خلفشار دیکھ رہا ہوں

- Advertisement -

کہ ان کو لینے کے دینے پڑھ جائیں گے، اگر عدم اعتماد لائی گئی اور اس میں ناکامی ہوئی تو عمران خان ان کے لئے اور زیادہ چیلنج ثابت ہوگا اور مزید مضبوط ہوگا ،عمران خان کو پانچ سال پورے کرتے دیکھ رہا ہوں ، اداروں نے واضح کہا ہے کہ وہ غیر جانبدار ہیں اوروہ جمہوری حکومت کے ساتھ ہیں اورساتھ کھڑے ہیں،جنہوں نے نام لے کر اداروں کو گالیاں دیں ان کے لئے کوئی انگلی کھڑی نہیں کر سکتا ،سیاستدان بھول جاتا ہے لیکن ادارے نہیں بھولتے ،

نواز شریف نے خرید و فروخت کا سارا کام آصف علی زرداری کو سونپ دیا ہے ،یہ ہر اس گھر میں خیرات سے مانگنے جارہے ہیں جو گھر ان کے دل میں کھٹکتاہے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کراچی سے ریلی نکال رہے ہیں،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.