MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رضوان کی اعلیٰ قیادت نے مشتاق کا دل جیت لیا

1 565

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں نے مشتاق احمد کا دل جیت لیا۔نائب کوچ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے کپتان ٹیم پلان پر عمل درآمد اور کرکٹ کی اچھی سمجھ بوجھ کا میدان میں استعمال بھی کرتے ہیں، وہ فیصلہ سازی کی صلاحیت اور خلوص نیت سے بھی رکھتے ہیں، ٹیم صرف اوپنرز پر انحصار نہیں کرتی،

- Advertisement -

ہمیں مختلف کرکٹرز نے میچز جتوائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹwww.cricketpakistan.com.pkکو انٹرویو میں ملتان سلطانز کے نائب کوچ و اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایل 7میں ملتان سلطانز کی فتوحات مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہیں، انسان صرف کوشش کرسکتا ہے، نتائج اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں،محمد رضوان ایک اچھے کپتان ہیں،

وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے ٹیم پلان پر عمل درآمد کرتے ہیں،رضوان کرکٹ کی اچھی سمجھ بوجھ کا میدان میں استعمال بھی کرتے ہیں۔کھلاڑی کپتان کی عزت کرتے ہوئے ان کی باتوں کو وزن دیتے ہیں،ڈاکٹر کی دوا سے زیادہ یقین کی وجہ سے شفا ہوتی ہے،ہم کوچز تو صرف اپنا تجربہ منتقل کرتے ہیں مگر کریڈٹ محمد رضوان اور کھلاڑیوں کو جاتا ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان جونیئر لیگ میں گوادر شارکس کے کوچ مشتاق احمد نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق گفتگو کرتے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.