فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا موٴقف سامنے آگیا
اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا۔
فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے،مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔
فواد چوہدری کو تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
- Advertisement -
فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔فوادچوہدری کو راہدری ریمانڈ کیلئے کینٹ کچہری پیش کیا گیا،کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چوہدری کی گرفتار ی کی رپورٹ جمع کروائی۔
فواد چوہدری نے استدعا کی کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی دی جائے۔ عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کو مقدمے کی کاپی فراہم کردی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میرا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ میڈیکل کرانے کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ رات کو میری آنکھوں پر پٹی باندھ گئی،پولیس مجھے کال کرتی تو میں پیش ہوجاتا،بھاگنے والا نہیں ہوں۔ رہنما پی ٹی آئی کو ہتھکڑیوں میں پیش کرنے پر وکلا کا اظہار ناراضی کیا،عدالت نے فواد چوہدری کے میڈیکل کروانے کی استدعا منظور کر لی جبکہ کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کچھ دیرتک ملتوی کر دی گئی۔
[…] نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی جہلم سے گرفتار کر لیا […]