MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

0 189

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)امریکی ڈالر کی قدر اور پاکستانی روپے کی ناقدری میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 231 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر230 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلیے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایک نجی ٹی وی نے فاریکس مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلیے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق کریڈٹ کارڈز کیلیے ڈالر کی سیٹلمنٹ قیمت 256 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.