MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور ، اسکول انتظامیہ نے ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو نکال دیا

0 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی اسکول کی انتظامیہ نے تشدد کا شکار لڑکی سمیت 5 طالبات کو اسکول سے نکال دیا ،واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی جبکہ پولیس حکام نے کہا ہے کہ

- Advertisement -

اسکول انتظامیہ پولیس سے تعاون نہیں کررہی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تفتیشی افسر کو نہیں دی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے 4 چشم دید گواہوں کے بیان قلم بند کرلیے گئے ہیں۔ طالبہ پر تشدد کیس میں نامزد 7 ملزمان میں پرنسپل بلال، کنٹین ملازم ناصر، حنان جتوئی، عبدالحنان ،سومیت، محمد حسن اوراسماعیل شامل ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں لاہور کے ایک اسکول میں نشہ کرنے سے روکنے پر 3 طالبات نے اپنی ساتھی پرتشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.