MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایرانی سیب کی درآمد بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل ہے، نورمحمد دمڑ

0 401

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کوئٹہ(ویب ڈیسک) سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ایرانی سیب کی درآمد کی وجہ سے بلوچستان کی زمینداروں کی معاشی قتل کی مترادف ہے ایرانی سیب کی درآمد پر مکمل پاپندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں زیارت سمیت سرد علاقوں میں گیس پریشر کو بہترکیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی ہے

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ایرانی سیب کی درآمد سے بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل ہورہا ہے بلوچستان کے زمینداروں کا ذریعہ معاش اور آمدنی کھیتی باڑی اور باغات ہیں لیکن اس میں بھی بلوچستان کے زمینداروں کو نظر انداز کیا جاتا ہے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ اس کی واضح مثال ایران سے سیبوں کی درآمد ہے جس سے بلوچستان کے زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا گیا ہے

انہوں نے کہاکہ میں نے اسمبلی فلور پر یہ مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ ایران سے سیبوں کی آمدورفت پر فوری پابندی لگادی جائے تاکہ بلوچستان کے زمینداروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیب جب تیار ہوتے ہیں، اسی وقت ایران سے سیب آنا شروع ہوتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.