MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بی این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی

1 386

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سردار اختر جان مینگل کو پارٹی صدر، واجہ جہانزیب بلوچ کو سیکریٹری جنرل اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات جمہوریت اور جمہوری روایات کا عکاس ہے انٹرا پارٹی انتخابات سیاسی جماعتوں میں جمہوری اقدار ، نظم و ضبط اور جمہوری روایات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

جس میں کارکنان سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے پارٹی کو اندرونی طور پر مستحکم کرتے ہیں جو جمہوریت کا حسن ہے۔وزیراعلیٰ نے سردار اختر جان مینگل اور انکی نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.