MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

7 سالہ بچی کا ملکہ برطانیہ کے نام انوکھا خط

1 333

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(ویب ڈیسک ) برطانیہ کی 7 سالہ بچی نے ملکہ الزبتھ کو پالتو کتوں کی تلاش میں مدد کے لیے دلچسپ خط لکھ دیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے لیٹ چلی سے تعلق رکھنے والی لوئس نامی بچی نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے نام منفرد خط میں پالتو کتوں کو ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سات سالہ بچی اپنے کسی رشتے دار کے دو کتے کھو جانے پر فکر مند ہوئی اور ملکہ برطانیہ کو اپنے ہاتھوں سے خط لکھا جس میں لوئس نے الزبتھ سے درخواست کی کہ وہ مدد فراہم کریں۔برطانیہ کے ایوان شاہی کے پتے پر ارسال کے گئے خط میں لکھا تھا کہ ہمارے کسی عزیز کے دو کتے تقریباً سات ماہ سے لاپتہ ہیں، وہ اپنے پالتو جانوروں سے بہت محبت کرتے تھے۔

letter-one

- Advertisement -

خط متن کے مطابق اب تک کتوں کی کوئی خبر نہیں جس کی وجہ سے ان کے مالکان شدید مایوسی کا شکار ہیں، ا?پ برطانیہ کی ملکہ ہیں، براہ کرم پالتو جانوروں کی تلاش میں ہمارا ساتھ دیں۔

letter-two

بچی نے ملکہ الزبتھ سے درخواست کی کہ میری اور روبی نامی کتوں کی گمشدگی کی خبر ریڈیو یا ٹیلی ویڑن کے ذریعے پھیلانے کی کوشش کریں تاکہ انہیں جلد تلاش کیا جاسکے۔خیال رہے مالکان نے کتوں کی گمشدگی کا پوسٹر بھی تیار کیا، تاہم اب تک ان کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.