یہ ہے صبا قمر کی وہ ویڈیو جس پر لوگ بھڑک اٹھے ہیں
لاہور(مسائل نیوز)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں لیکن وہ اپنے بے باک انداز کی بدولت اکثر شدید تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر حال ہی میں برائیڈل کورچر ویک میں ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔
صبا قمر کے انداز کو مداحوں نے خوب سراہا اور ان کی تعریف کرتے نظر آئے، تاہم اسی برائیڈل کورچر ویک کے دوران صبا قمر کی بیک اسٹیج ریہرسل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ انتہائی چست لباس پہنے ہوئے بولڈ انداز میں واک کرتی نظر آئیں۔
- Advertisement -
ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان پر طرح طرح کی تنقید کے نشتر چلنا شروع ہوگئے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب اداکارہ کو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ چند ماہ قبل، صبا قمر کو کراچی سے متعلق ایک متنازعہ بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک پوڈکاسٹ کے دوران، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کام کے لیے کراچی منتقل ہوں گی، تو انہوں نے جواب دیا، “استغفراللہ، کبھی نہیں،” اور یہ بھی کہا کہ مستقبل کی پیش گوئی ممکن نہیں۔