MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری فیصلہ جاری

2 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 6 جنوری کو فرد جرم کیلئے عدالت کے سامنے حاضر ہوں، وکیل ملزم کے مطابق شہباز گل دمے کے مریض اور سفر نہیں کر سکتے، عدالت نے شہباز گل کو 12نومبر کو چالان کے نقول فراہم کر دیئے گئے تھے، ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا۔

- Advertisement -

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں ہو پائی ، شہباز گل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی جو غیر واضح ہے، میڈیکل رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ شہباز گل کو کتنے دنوں کا آرام کا مشور ہ دیا گیا ہے ، بظاہر معلوم ہو رہا ہے شہباز گل ٹرائل آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے رویے سے ٹرائل معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہا، 2 لاکھ مچلکوں کے عوض شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو منہ پر کپڑا ڈالنے کے علاوہ […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل گرفتاری کے دوران چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بیان دینے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.