مودی سرکار عسکری ونگ کے ذریعہ دہشت گردی کرتی ہے‘ آغا عرفان کریم
قلات(مسائل نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماء آغاعرفان کریم صوبائی رہنماء سردارشکیل جان دہوار نوابزادہ میر شعیب جان زہری سردار زادہ نعیم جان دہوار فضل الرحمن رحمانی علی احمد دہوار عبدالمنان عالیزئی ٹکری مجیب الرحمن کھیازئی قاری غلام مصطفٰی نیچاری عبدالغفور لاشاری فرزند بلوچ حاجی ناصر بابئی دلمراد مینگل عبدالوحید دہوار کامریڈ نصیر محمد شہی ودیگر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے عالمی دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر کے یہ واضح کی کہ مودی سرکار شرپسندوں کا ٹولہ ہیں جو انڈیا عوام اور کشمیر پر بے رحمانہ قتل مسلط کی ہے مودی سرکار عسکری ونگ کے ذریعہ دہشت گردی کرتا ہے اور پاکستان میں بدامنی کا سب سے بڑی وجہ مودی سرکار ہے انہوں نے کھا وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ان کی دلیرانہ مؤقف پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ذولفقار علی بھٹو کی مشن کو عملی جامع پہنا کر اپنے ملک سے محبت کا اظہار کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دی انشاء اللہ آنے والا دور بلاول بھٹو کاہو۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز)جعفرآباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں بدامنی کا راج ایک ہفتے کے اندر متعدد جرائم کے واقعات نے شہریوں کی […]