MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سائبیرین ہوائیں چلنے سے بلوچستان اور سندھ میں سردی کی شدت بڑھ گئی ،کل سے بارش اور برفباری برسانے والے مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی

0 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کل سے بارش اور برفباری برسانے والے مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 تک پہنچ گیا جبکہ کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی، بلوچستان کے علاقے خان مہترزئی، توبہ اچکزئی، خانوزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کل بارش اور برفباری برسانے والے مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں شدید سردی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.