MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی ادارہ شماریات نے منہگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے

1 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ادارہ شماریات اسلام آباد نے منہگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔ جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے منہگا ہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو 5 روپے منہگا ہوا۔ گڑ، انرجی سیور، بلب اور پاڈر دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مسور، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر فی کلو 22 روپے سستے ہوئے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔ ایل پی جی کے سلینڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)چنے کے آٹے سے بنائی گئی روٹی سرکی کھال، بالوں اور دل کے مریضوں کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.