MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا

6 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا۔انگلینڈ کے خلاف ہوم گرائونڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا گیا۔سال 2020ء میں محمد وسیم کو

- Advertisement -

قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا، انہوں نے سال 1996ء سے 2000ء تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 18ٹیسٹ اور 25 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف ہوم گرائونڈ پر قومی ٹیم کو بدترین شکست ہوئی تھی جس کے بعد چیف سلیکٹر غلط فیصلوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019ء کے آئین کو منسوخ کرنے اور سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجا اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

6 Comments
  1. […] نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے شاہد آفریدی […]

  2. […] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین اپنے دور کا […]

  4. […] نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی چارج سنبھالنے کے بعد جہاں کئی ڈائریکٹرز کی […]

  5. […] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف چلنے […]

  6. […] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیاء کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے اپنے موقف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.