اے آر رحمن کے ساتھ گزاری گئی شام کبھی بھلائی نہیں جا سکتی،عدنان صدیقی
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی گلوکار اے آر رحمن کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے۔عدنان صدیقی نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اے آر رحمن کے ساتھ ملاقات کی کہانی سناتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں 21 دسمبر کو دبئی ایکسپو 2021 سے واپس پاکستان آنا تھا
- Advertisement -
مگر انہوں نے اپنے دورے میں ایک دن کا اضافہ صرف اس لیے کیا کہ وہ اے آر رحمن سے ملنا اور ان کا لائیو کنسرٹ انجوائے کرنا چاہتے تھے۔عدنان صدیقی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں خود کو اے آر رحمن کا سب سے بڑا مداح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اے آر رحمن کے ساتھ گزاری گئی شام کبھی بھلائی نہیں جا سکتی۔
عدنان صدیقی نے اے آر رحمن کی عاجزانہ طبیعت سے متاثر ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ہر کوئی اے آر رحمن جیسا نہیں ہو سکتا۔