23 مارچ نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا،مولانافضل الرحمن
کراچی(ویب ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ اورجے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ 23 مارچ نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا،بلدیاتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی،نتائج نے پی ڈی ایم کے موقف کو درست ثابت کیاہے۔
پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما اورجے یوپی کے سربراہ صاحبزادہ اویس نورانی کی رہائشگاہ پرپی ڈی ایم سندھ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے بعدسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کرے گی،
- Advertisement -
مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ ناگزیرہے،ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کا رخ کریں گے،مارچ سے سرکاری تقریب میں خلل نہیں ہوگا،مارچ میں سندھ سے شرکت کے لئے علامہ راشد سومرو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی،
قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیا،بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی ،جے یو آئی پہلے بھی خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی سیاسی قوت تھی اب بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پچھلے انتخابات دھاندلی زدہ تھے اوربلدیاتی نتائج پی ڈی ایم کے موقف کی فتح ہے،۔