MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالتی حکم کے باعث گھریلو گیس صارفین کی طلب پوری نہیں کر پارہے، حماد اظہر

1 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سندھ میں گیس کے گھریلو صارفین کے لیے قدرتی گیس کی فراہمی میں قلت کے حوالے سے کہا ہے کہ عدالتی حکمِ امتناع کے باعث زیادہ ترجیحی شعبے کی طلب پوری نہیں کر پارہے،گیس کی مقدار وہی ہے جو زمین سے نکل رہی ہے،ملک کے گیس کے ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی آرہی ہے،گزشتہ 2 برسوں میں 18 فیصد کی کمی ہوگئی ہے جتنی گیس ہمیں سسٹم سے دو سال پہلے مل رہی تھی وہ آج ہمیں 18 سے 20 فیصد کم گیس دے رہا ہے ،گھریلو اور صنعتی طلب بڑھتی جارہی ہے،

- Advertisement -

اگر حکومت 8 سے 10 ارب روپے کا ایل این جی کا ایک کارگو خریدے اور گھریلو صارفین کےلئے پائپ لائن میں فراہم کیا جائے تو حکومت کو صرف ایک ارب روپے واپس ملے گا،اگر حکومت 3 ہزار روپے کی گیس مقامی پائپ لائنز میں 200 روپے کی دیں گے تو نقصان ہوگا ،ایک حد سے زیادہ وہ گیس فراہم نہیں کی جاسکتی،جنوری میں ایل این جی کے دس گیارہ کارگو آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گیس کی مقدار وہی ہے

جو زمین سے نکل رہی ہے جس کا سردیوں میں اس طرح انتظام کیا جاتا ہے کہ کابینہ کے مطابق جو کم ترجیحی شعبے ہیں ان سے گیس کاٹ کر گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے کیوں کہ ان کی طلب سردیوں میں 3 سے 5 گنا بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال سندھ ہائی کورٹ نے ایک حکم امتناع ہے جس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کو عام صنعتوں اور کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس منقطع کرنے سے روک دیا ہے۔مذکورہ حکم امتناع کے باعث جن شعبوں سے گیس کاٹ کر گھریلو صارفین کی بڑھی ہوئی طلب پوری کرنی تھی وہ ہم نہیں کر پارہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.