MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبے کے مختلف اضلاع میں سرد اور خشک موسم کا سلسلہ برقرار ہے

0 94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)صوبے کے مختلف اضلاع میں سرد اور خشک موسم کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر بدستور جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز صوبے کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد و خشک رہے گا، جبکہ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں رات اور صبح کے وقت شدید سردی متوقع ہے۔
واشک اور پنجگور کے اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی صوبے کا مجموعی موسم سرد اور خشک رہے گا، اور بالائی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سردی اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا جبکہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ روز کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.