MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی ڈالر مستحکم! کرنسی مارکیٹ میں کیا ہورہا ہے؟ جانیں 24 نومبر کے غیر ملکی کرنسی ریٹس

0 49

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی فاریکس مارکیٹ میں پیر 24 نومبر 2025 کی صبح کرنسیوں کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جبکہ اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک دونوں میں ڈالر سمیت چند اہم کرنسیوں نے محدود رینج میں کاروبار کیا۔

اوپن مارکیٹ

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خرید 281.60 روپے اور فروخت 281.75 روپے پر مستحکم رہی۔ برطانوی پاؤنڈ میں معمولی بہتری دیکھی گئی اور اس کی قیمت 370.15 روپے خرید اور 373.15 روپے فروخت رہی۔ یورو بھی ہلکی سی تیزی کے ساتھ 324.10 روپے خرید اور 327.60 روپے فروخت پر ٹریڈ ہوا۔

- Advertisement -

خطے کی کرنسیوں میں سعودی ریال 75.05 سے 75.50 روپے اور اماراتی درہم 76.75 سے 77.55 روپے میں خرید و فروخت ہوا۔ ایشیائی کرنسیوں میں جاپانی یہ کا نرخ 1.77 سے 1.87 روپے کے درمیان رہا۔

انٹر بینک

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں کچھ نرم رہی جہاں اس کی بینک خرید 280.55 روپے اور بینک فروخت 281.05 روپے ریکارڈ کی گئی۔ یورو انٹر بینک میں 323.65 سے 324.22 روپے جبکہ پاؤنڈ 367.03 سے 367.69 روپے کے درمیان ٹریڈ کرتا رہا۔

دیگر کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر 199.08 سے 199.44 روپے، چینی یوان 39.43 سے 39.50 روپے اور سعودی ریال 74.81 سے 74.94 روپے کے نرخ پر مستحکم کاروبار ہوا۔ ایشیائی منڈی میں جاپانی یہ انٹر بینک میں 1.78 روپے کے آس پاس محدود تبدیلی کے ساتھ بند ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.