وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
پشاور(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے میں زخمیوں کی ہسپتال میں عیادت کی۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
یادرہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں بمبار سمیت 3دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ 3اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔حملے میں 10کے قریب اہلکار زخمی بھی ہوئے۔