MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آرمی چیف بنتے ہی جنرل عاصم منیر صدر عارف علوی سے ملاقات کے لئے ایوان صدر پہنچ گئے

1 391

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چئیر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ساحر شمشاد مرز نے ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے افواج پاکستان میں تقرریوں کی سمری پر دستخط کے بعد جنرل عاصم منیر ایوان صدر پہنچے جہاں صدر عارف علوی سے ملاقات۔صدر مملکت نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔جنرل عاصم منیر نے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور پر بھی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چئیر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بھی صدر عارف علوی سے ملاقات ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمانڈ سنبھال لی، جس کے بعد وہ پاک فوج کے 17 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.