MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہی کا پیمانہ بہت بڑا ہے،جان محمد جمالی

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان کے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں بحالی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان اسمبلی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی/ گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء سردار عبدالرحمن کھیتران، حاجی محمد خان لہڑی، میر نصیب اللہ مری، سید احسان شاہ، انجینئر زمرک اچکزئی، نوابزادہ گہرام بگٹی، شاہ، پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بشریٰ رند، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر حیات ایڈوکیٹ، اراکین صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی، میر اکبر مینگل، مولانا عبدالواحد صدیقی، سمیت محکمہ آبپاشی محکمہ پی ڈی ایم اے، بورڈ آف ریونیو کے سیکرٹریز، اور عالمی و علاقائی این جی اوز کے نمائندوں، سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ڈائریکٹر اسمبلی محمد ہاشم کاکڑ و متعلقہ محکموں کے صوبائی افسران نے شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیا ہے بلوچستان میں رواں سال ہونے والی بارشیں اوسطاً گزشتہ ایک سو سال کے مقابلے میں سات سو گنا زیادہ ہوئیں جس کے نتیجے میں 336 افراد جاں بحق ہوئے ایک لاکھ پندرہ ہزار گھر مکمل منہدم جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، پانچ لاکھ جانور ہلاک ہوئے 2221 کلو میڑ سڑکیں بہہ گئیں پانچ لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور صحبت پور کے پانچ فیصد علاقے کے علاؤہ تمام متاثرہ اضلاع میں جوائنٹ سروئے کا کام ننانوے فیصد مکمل ہوچکا ہے آفات کے دوران جان بحق ہونے والے 336 افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی سو فیصد کردی گئی ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے وفاق کو تجویز دی ہے کہ منہدم اور متاثر ہونے والے گھروں کی تعمیر کے لئے لوگوں کو مالی معاونت کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے اجلاس میں سئنیر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نصیر احمد ناصر نے تفصیلی بریفننگ دی اس موقع پر صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کی نشادہی کرتے ہوئے ان کے حل کی تجاویز پیش کیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی/ گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ بلوچستان میں رواں سال ہونے والی بارشوں اور سیلاب کی تباہی کا پیمانہ بہت بڑا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے عالمی برادری اور غیر سرکاری اداروں کی معاونت اور توجہ درکار ہے بلوچستان میں بحالی سرگرمیوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں یورپی یونین سمیت تمام داروں کو براہ راست بلوچستان کی معاونت کرنی چاہیے کیونکہ کسی بھی توسط سے دئیے جانے والے وسائل یہاں تک نہیں پہنچتے اور متاثرین بدستور کسمپرسی کا شکار رہتے ہیں میر جان محمد جمالی نے ہدایت کی کہ بلوچستان کے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی حکمت عملی اور امور میں متعلقہ اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے اور تمام معاملات میں ان کیشاورت یقینی بنائی جائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.