MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹانک میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کا اسکول دھماکے سے اڑا دیا

0 82

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول سے دھماکے سے تباہ کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے ضلع ٹانک کے علاقے گرہ بڈھا میں واقعہ گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا کرکے تباہ کردیا۔

- Advertisement -

ڈی پی او ٹانک شبیر حسین شاہ نے بتایاکہ دھماکے سےگرلز پرائمری اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقےکی ناکہ بندی کرکےسرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.