MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضلع پشین کی ترقی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلینگے: ڈی سی ڈاکٹر یاسر بازئی

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ضلع پشین کے لئے تعمیری وژن کی اشد ضرورت ہے: طارق خان ترین
(پ ر) پشین (مسائل نیوز) ضلع پشین تاریخی, تعلیمی اور آبادی کے لحاظ سے اہم ضلع ہے جن کی ترقی کے لئے دن رات ایک کر کے تمام فریقین کے ساتھ محنت کرینگے تاکہ انے والی نسلوں کی مستقبل کو سنوارا جا سکے. ان باتوں کا اظہار انہوں کالم نگار و تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ طارق خان ترین, ملک قربان علی ترین معاون خصوصی ٹو عبداللہ حمید گل برائے تحریک کے ساتھ کی. ملاقات میں طارق خان ترین نے کہا کہ ضلع پشین کو ایک نئے تعمیری وژن کی ضرورت ہے جس کے لئے نئے ڈی سی کو ناگزیر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے. بد قسمتی سے آبادی کی بنیاد پر ابھی تک ضلع کا تقسیم نہ ہونا ڈویژن بنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے. انہوں نے مزید کہا کہ نئے ڈی سی پشین ڈاکٹر یاسر بازئی کی بیورو کریٹک صلاحیتیں ضلع کے لئے نیک شگون ہے اور اس بات کا یقین رکھتے ہے کہ موصوف کے انے سے ضلع دن دوگنی رات چوگنی ترقی کریگا. ملاقات میں ملک قربان علی ترین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بیورو کریسی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے. کوئٹہ کے بعد صوبہ میں ضلع پشین کی آبادی سب سے زیادہ ہے اس لئے یہاں تعلیم, سپورٹس وہ دیگر شعبہ جات انتہائی اہمیت کے حامل ہے. اس بات کی امید رکھتے ہے کہ نئے ڈی سی پشین ضلع کی تعمیر کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرینگے.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.