سپریم جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کی سفارش کردی
اسلام آباد (مسائل نیوز) سپریم جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کی سفارش کردی،جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے ناموں کو نامزد کردیا، ججز تعیناتی کی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی گئیں۔ اے آروائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عطاء بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، جوڈیشل کمیشن میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر غور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کی سفارش کردی ہے۔
جسٹس شاہد وحید اور جسٹس اطہرمن اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کردی گئی ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس اطہرمن اللہ کا نام اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے نام بھی کثرت رائے سے منظور ہوئے۔اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ نے دونوں ججز کی تعیناتی کی مخالفت کی،دونوں ججوں کی مخالفت کرنے والوں میں جسٹس سردار طارق اور پاکستان بار کونسل بھی شامل ہے۔اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر جسٹس شفیع صدیقی کا نام مئوخر کردیا گیا۔جوڈیشل کمیشن نے ججز تعیناتی کی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی ہیں۔
[…] آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کیس کی سماعت میں ہڑتال کرنیوالے وکلاپر برہمی کا […]