MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اعظم سواتی کی دورانِ گرفتاری تشدد کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے دوران گرفتاری تشدد کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے ایف آئی اے کی گرفتاری کے دوران تشدد کئے جانے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا اور عدالت میں درخواست کر دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو دورانِ گرفتاری تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ریمانڈ کے دوران جج کے سامنے پیش ہونے پر تشدد سے آگاہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دو روز قبل اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اعظم سواتی کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مجھے افسوس ہے عدلیہ نے اس پر ایکشن نہیں لیا ،اگر شہبازگل پر تشدد کا نوٹس لیا جاتا تو سواتی کے ساتھ ایسے نہ ہوتا۔
لوگوں کو اٹھا کر کہتے ہیں عمران خان کے خلاف بیان دیں، یہ ملک کو فائدہ نہیں پہنچا رہے بلکہ یہ ملک کے دشمن ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ہفتے کے روز اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا،اعظم سواتی کو ضمانت ملنے پر جیل سے رہا کیا گیا۔اسیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ متنازع ٹویٹ کیس میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت منظور کی گئی۔اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف نے دس لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
عدالت نے اعظم سواتی کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بغاوت پراکسانے کی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے،ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹویٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.