MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی کرکٹ ٹیم اب تک نے 6 مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں حصہ لیا

1 793

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم اب تک نے 6 مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں حصہ لیا جبکہ گرین شرٹس نے ایک بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے اب تک ٹی ٹونٹی کے عالمی مقابلوں میں 34 میچ کھیلے، 19 میں کامیابی ،14 میں شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان نے اب تک 6 ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلے ہیں 2009 میں ہونے والے دوسرے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کامیابی حاصل کی جبکہ2007 میں پہلے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم رنرز اپ رہی اور بھارت نے ٹائٹل جیتاتھا۔

- Advertisement -

6 مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کی قیادت کس کو ملی؟

پہلے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شعیب ملک نے ٹیم کی قیادت کی 2009میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے کپتان یونس خان تھے اور پاکستان نے ٹائٹل جیتاتھا۔
2010کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شاہد آفریدی نے ٹیم کی قیادت کی تھی جبکہ 2012 اور 2014 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قیادت کے فرائض محمد حفیظ کو ملے تھے۔
2016 کے ورلڈ کپ میں ایک بار پھر شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔
اب 2021ء میں ہونے والے ورلڈکپ مقابلے میں گرین شرٹس کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مسائل نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ میں اختلافات کی خبریں تو منظر عام پر آتی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.