MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے

0 638

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے ہیں۔ان کا انتقال 62 سال کی عمر میں ہوا۔اشفاق ندیم چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ایم او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کی نماز جنازہ 5 بجے ایچ 8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم نے پاک فوج میں بے مثال خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اشفاق ندیم نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض بھی سرانجام دئیے۔اشفاق ندیم اسٹرائیک انفینٹری ڈویژن کے بھی کمانڈر رہ چکے تھے،جب کہ سوات آپریشن کی کامیاب قیادت کی۔وہ اسٹرائیک کور کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.