سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے
اسلام آباد (مسائل نیوز) قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر مشروط معافی مانگنی چاہئیے۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے کہا عمران خان انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور غیر مشروط معافی مانگیں۔ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ اس طرح کے کیسزمیں سب سے بڑا دفاع غیر مشروط معافی ہوتا ہے۔
اس معاملے میں تھوڑی زیادہ حساسیت ہے۔کیوںکہ اس میں ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ ناوید کے مطابق عمران خان خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔اس کا عمران خان کو نقصان ہو گا۔اگر عمران خان معافی مانگتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ عدالت انہیں معافی دے دیں۔اگر معمولی سی سزا ببی ہوئی تو خودبخود نااہل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
- Advertisement -
عدالت نے عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کی،عدالت نے پولیس کو عمران خان کی گرفتار ی سے روک دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بائیو میٹرک کرانے کیلئے ضمانت چاہتے ہیں ؟عدالت نے عمران خان کے بائیو میٹرک تصدیق کا اعتراض دور کر دیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں،حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
عمران خان اگر عدالت آتے ہیں تو پولیس گرفتار کر لے گی۔ انسدا دہشت گردی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں،رخصت پر ہونے کی وجہ سے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ عدالت نے عمران خان کو تین روز میں متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی گئی۔ رجسٹرار آفس نے بائیو میٹرک نہ کرانے سمیت درخواست پر تین اعتراضات عائد کئے۔ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا،انسداد دہشت گردی عدالت جانے کے بجائے ہائیکورٹ کیسے آ گئے؟ درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا کہ دہشت گردی کے مقدمے کی مصدقہ نقول فراہم نہیں کی گئی۔
[…] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سب سے بڑا انقلاب سندھ […]
[…] نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد لانگ مارچ کی بھرپور سکیورٹی کا فیصلہ […]
[…] آباد(مسائل نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ کے لیے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل […]
[…] آباد (مسائل نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی شخصیات سے تحائف وصول کرتے ہوئے اپنی ہی […]
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب جاری ہے۔نجی ٹی وی کے […]
[…] نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں موجودگی سے متعلق غلط بیانی پر اسلام […]