MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انڈیا سے آئی لڑکی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے

1 900

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی: بھارت سے پاکستان آنے والی انجو نامی خاتون کے خاوند کو یقین ہے کہ ان کی اہلیہ چند روز بعد واپس آجائیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انجو کے خاوند اروند نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان جانے سے قبل انجو نے انہیں واٹس ایپ پر بتایا تھا کہ وہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور جا رہی ہیں لیکن اتوار کے دن کہا کہ وہ سرحد پار کر کے لاہور پہنچ گئی ہیں اور دو سے تین دن بعد واپس آجائیں گی۔واضح رہے کہ فیس بک پر پاکستانی شہری کے ساتھ دوستی کی وجہ سے انجو 22 جولائی کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچی ہیں اور نصراللہ خان کے گھر بحیثیت مہمان قیام پذیر ہیں۔

 

گیس صارفین کیلئے بری خبر

ذرائع ابلاغ کے مطابق اروند سے جب انجو کے پاکستان میں دوست کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انجو چند روز میں واپس ان کے پاس آجائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اروند بھیواڑی شہر میں کام کرتے ہیں جب کہ انجو نجی فرم میں بائیو ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے۔اروند کے

- Advertisement -

قرضہ ایپس فراڈ میں نیا موڑ

 

مطابق انجو نے 2020 میں پاسپورٹ بنوایا تھا کیونکہ وہ بیرون ملک نوکری کرنا چاہتی تھیں۔ انجو نے اروند سے شادی کرنے کے کے لیے عیسائی مذہب قبول کیا، ان کے دو بچے ہیں۔واضح رہے انجو کی پاکستان کے صوبہ پختونخواہ کے ضلع اپر دیر کے 29 برس کے شہری نصراللہ سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اُن سے ملنے اپر دیر آئی ہوئی ہیں۔انجو کو پہلے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا لیکن پھر ان کے کاغذات دیکھنے کے بعد انہیں اپر دیر میں رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔\

 

پرویز خٹک نے تحریک انصاف کو بڑا سرپرائز دیدیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] انڈیا سے آئی لڑکی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.