MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آصف زرداری دھوکے سے چوہدری شجاعت سے خط لکھوا کر لے گئے

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ کہ آصف زرداری دھوکے سے چوہدری شجاعت سے خط لکھوا کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں کل صبح سے آصف زرداری کوڈھونڈرہاہوں ، یہاں رش لگا ہوا تھا، شایدآصف زرداری یہاں ہوں گے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ اہلیان لاہورسے کہتا ہوں آصف زرداری سے سندھ کا پیسہ لے لو ، یہ سندھ کی زمینیں بیچ کر یہاں ضمیرخریدنے آجاتا ہے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آصف زرداری دنیا کا سب سے بڑا ڈاکو ہے، یہ لوگ عوام کامینڈیٹ اورپیسہ چوری کرتے ہیں۔چوہدری شجاعت کے خط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری دھوکہ سے چوہدری شجاعت سے خط لکھوا کرلے گئے، چوہدری شجاعت اب اتنا ایکٹو نہیں رہے بزرگ ہوچکے ہیں۔علی زیدی نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو مسٹر10 پرسنٹ کہتے تھے، یوایس سینیٹ میں اس پرانکوائری ہوئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.