MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائیگی، الشیخ عبدالرحمن السدیس

2 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ(مسائل نیوز)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جنرل صدر الشیخ عبدالرحمن السدیس نے حرمین شریفین اور مقدس مقامات سے متعلق ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے اور ان کی مکمل تعمیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حرمین شریفین کی حرمت سعودی عرب کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور جو لوگ اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

چاہے ان کی قومیت یا نوعیت کچھ بھی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے امور میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں۔

صدارت عامہ حرمین شریفین کے امورمیں خود مختار ہے۔انہوں نے ان حفاظتی جرائم پر تعزیری سزائیں لاگو کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ہر ایک سے اس مذہبی اور قومی ذمہ داری میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین سے موبائل فون […]

  2. […] مکرمہ(مسائل نیوز)صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کی سروسز اینڈ انوائرنمنٹل پروٹیکشن اچیومنٹ ایجنسی نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.