MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کازقستان کے سفیر کا وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ، وائس چانسلر سے ملاقات

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) کازقستان کے سفیر یارزن کستافن نے اپنے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ وفد نے جامعہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے ملاقات کے دوران پاک کازکستان تعلقات، تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کے مشترکہ فروغ، دو طرفہ تعلقات، مستقبل کے تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے سمیت معاملات اور مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران خطہ کے ممالک کے مابین بہتر تعلقات، تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، ماہرین اور طلبہ کے تبادلوں سمیت مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کے مشترکہ طور پر فروغ سمیت مختلف معاملات پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کو جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے پروگرامز، اساتذہ، طلبہ اور شعبہ جات کی تعداد اور صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو پروان چڑھانے سمیت اداروں کے درمیان بہتر تعلقات استوار رکھنے اور مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام کے حوالے سے بتایا گیا۔ کہ جامعہ بلوچستان گزشتہ 52برسوں سے علم و دانش کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ جسکی صوبے کے مختلف علاقوں میں سب کیمپسز کے زریعے تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔سترہ ہزار طلبہ کو 54شعبہ جات میں سائنس و ائرٹس کی تعلیم سمیت پی ایچ ڈی، ایم فل اسکالرز کو ڈگری ایوارڈ کی جاتی ہے۔ جو صوبے کی سب سے پرانی اور بڑی علمی درسگاہ ہے۔وفد کو جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا۔ وفد کو جامعہ کے مین لائبریری،شعبہ میڈیا اینڈ جرنلزم، شعبہ فائن آرٹس اور مختلف سینٹرز کا تفصیلی دورہ کرایا گیا۔کازکستان کے سفیر نے جامعہ کے تعلیمی کاوشوں کو اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ اور خاص کر جامعہ بلوچستان کا دورہ کرکے انتہائی خوشی کا احساس ہوا ہے۔کیونکہ تعلیمی ادارے اپنے معاشرے کی آئینہ ہوتے ہیں۔ اور دور حاضر میں ممالک سمیت تعلیمی اداروں کے درمیان بھی تعلقات انتہائی ضروری ہیں۔ تاکہ ایک دوسرے کے تعلیمی، تحقیقی و تجرباتی سرگرمیوں سے استفادہ کرنے سمیت اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانا مقصود ہو۔ اور مستقبل میں جامعہ کے ساتھ کازکستان تعلیمی اداروں کے توسعت سے مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گا۔وائس چانسلر نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی وہ زریعہ ہے جسے بروئے کارلاتے ہوئے ترقی و خوشحالی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ اور جامعہ انہیں اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلیمی سرگر میوں کو فروغ دے رہی ہے۔مقامی زبانوں و ثقافت کی ترقی و ترویج سمیت مختلف بین الاقوامی زبانوں کی سینٹر اور ڈگری پروگرامز کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تاکہ علم کے فروغ سمیت زبان، ثقافت اور تاریخ کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے مستقبل میں مشترکہ طور پر تعلیمی منصوبوں کو پروان چڑھانے کیلئے وفد کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.