کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ذاتی مفادات کے لئے قومی اداروں پرتنقید کرے ، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان فرح
عظیم شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے ریاستی اداروں پر بے بنیادالزام تراشی قابل مذمت ہے
پاکستان کی سلامتی اور استحکام افواج پاکستان کی مرہون منت ہے
کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ذاتی مفادات کے لئے قومی اداروں پرتنقید کرے
دشمن یہی چاہتا ہے کہ ملک میں افراتفری کی کیفیت پیدا ہواور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکے
- Advertisement -
ملک کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے کے لئے سیاسی بصیرت کا عملی مظاہرہ وقت کی اولین ضرورت ہے
دشمن کا بیانیہ پھیلانے والے ہرگز پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے
پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،
افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے ، عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے
پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے دشمن کی کوئی چال کامیاب نہیں ہوسکتی