MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایرانی فائر فائٹر طیارے سے شیرانی جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کا آپریشن جاری ہے ،بشریٰ رند

0 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند نے کہا ہے کہ برادر ملک ایران سے دنیا کا سب سے بڑا فائرفائٹر طیارہ ضلع شیرانی پہنچ گیا ہے,

طیارے سے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کا آپریشن جاری ہے

ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے وفاقی وصوبائی سطح پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ہمسایہ برادر ملک ایران نے اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ دیتے ہوئے فائر فائٹنگ طیارہ مہیا کیا ہےجس سے جلد ہی جنگلات میں لگی آ گ پر قابو پانے میں مدد ملے گی

- Advertisement -

الیوشن۔76 طیارہ دنیا کا سب سے بڑا آگ بجھانے والا طیارہ تصور کیا جاتا ہے

طیارہ اس وقت تک امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہے گا جب تک آ گ پر مکمل قابو نہیں پایا جائے گا
شیرانی پہاڑی سلسلہ دنیا کے سب سے بڑے چلغوزوں کے جنگلات میں سے ایک ہے

مشکل کی اس گھڑی میں ہمسایہ برادرملک ایران کی جانب سے طیارےکی فراہمی پر پاکستانی عوام بالخصوص بلوچستان کے عوام ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.