MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی نئی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا

1 178

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) اسلام آباد کے دو مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی نئی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا دیئے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی معیاد ختم ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں عدم پیشی پر لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات لگا دیئے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا کہ عمران خان ان مقدمات میں حفاظتی ضمانت لے چکے ہیں، جس کے بعد رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستیں واپس کر دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ مجھے نا اہل قرار دے دیا جائے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.