MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انسداد دہشتگردی عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے

1 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوجرانوالہ(مسائل نیوز)گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔

- Advertisement -

تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں رانا ثناءاللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔

عدالت نے رانا ثنا اللہ کو 7مارچ کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی اخراج رپورٹ مرتب کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن گجرات،متعلقہ ڈی ایس پی اور تفتیشی آفیسر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.